تعارف
التربیہ انٹرنیشنل ٹرسٹ
سن 1995م میں مرکز التربیہ الاسلامیہ کے نام سے جامع مسجد مقدس گلستان کالونی فیصل آباد میں اس کی بنیاد رکھی گئی۔ جہاں تعلیم وتربیت کے ساتھ ساتھ ایک بیت المال کابھی قائم کیا گیا اور تعلیم کے ساتھ رفاہی کام کا بھی آغاز کردیا گیا۔ بعد ازاں 2007 میں اسے باقاعدہ التربیہ انٹرنیشنل ٹرسٹ کے نام سے رجسٹرڈ کردیا گیا۔
ٹرسٹ کے اہداف ومقاصد
التربیہ انٹرنیشنل ٹرسٹ خالصتاً رضائے الہی کی جستجو کی خاطر فلاحی اور رفاہی مقاصد کے لیے قائم کیا گیا ہے جس میں امانت ودیانت کے تقاضوں کے مطابق مخیر حضرات کی طرف سے حاصل ہونے والے وسائل کو خرچ کیا جاتا ہے، اس کے اہم اہداف درج ذیل ہیں
- امت مسلمہ کی صحیح رہنمائی کے لیے قرآن وسنت کی تعلیمات کے عین مطابق ایسے معلم اور داعی تیار کرنا جو علمی رسوخ کے ساتھ ساتھ عصری تقاضوں کا گہراادراک بھی رکھتے ہوں۔
- ملک میں تعلیمی معیار کی بلندی اور شرح خواندگی میں اضافہ کی خاطر ماڈل سکول سسٹم اور کالجز کا قیام۔
- اسلامی علوم ومعارف اور متعلقہ موضوعات پر علمی تحقیق کے لیے ریسرچ انسٹیٹیوٹ کا قیام عمل میں لانا اور ان موضوعات پر مختلف زبانوں میں نشر وتالیف کا بندوبست کرنا۔
- عام لوگوں کی دینی رہنمائی اور تعلیم کے لیے دعوتی تحریک کو منظم کرنا اور اس سلسلہ میں جدید سمعی وبصری وسائل استعمال کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر عصر حاضر کے اسلوب میں دعوتِ اسلام کو پیش کرنا ۔
- معاشرے کے نادار اور ضرورت مند افراد کی مدد، ان کے لیے طبی امداد کے مراکز کا قیام اور قدرتی آفات کا شکار ہونے والے افراد کے لیے ریلیف فنڈ قائم کرنا۔
تعلیمی شعبہ جات
حفظ القرآن، تخصص فی الحدیث اور دیگر تعلیمی پروگرامز کی پیشکش
ذیلی ادارے
ہمارے تحت کام کرنے والے تعلیمی و رفاعی اداروں کی خدمات
رفاهي منصوبے
غربا، یتیموں اور مصیبت زدگان کی معاونت کے لیے ہمارے رفاعی اقدامات
ٹرسٹ باڈی

حافظ مسعود عالم بن محمد یحیی حفظہ اللہ
جنرل سیکرٹری

حاجی محمد بنیامین حفظہ اللہ
وائس چیئرمین

حافظ محمد شریف بن فتح محمد حفظہ اللہ
چیئرمین

ڈاکٹر محمد منیر اظہر بن عبدالکریم حفظہ اللہ
سیکرٹری نشریات

جناب محمد عاصم شہزاد حفظہ اللہ
سیکرٹری مالیات

پروفیسر نجیب اللہ طارق حفظہ اللہ
جوائنٹ سیکرٹری