
شعبہ دعوت و اصلاح

دعوت و اصلاح
ٹرسٹ کے تحت یہ شعبہ بھی پورا سال متحرک رہتا ہے جس میں درجہ تخصص کے طلبہ اور اساتذہ شریک ہوتے ہیں ،مضافاتی علاقوں کی مساجد میں مستقل دروس منعقد ہوتے ہیں، اور بعض گھروں میں بھی اس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔اسی طرح مختلف مناسبات پر بھی وعظ وتذکیر کے اجتماعات ہوتے ہیں ۔ عام لوگوں کی تعلیم وتربیت کے لیے ترجمہ قرآن کلاسز اور فہم قرآن کورسز جاری رہتے ہیں۔ علاوہ ازیں ٹرسٹ سے وابستہ علماء اور دُعاۃ پورا سال ملک بھر میں ہونے والے جلسوں اور اجتماعات میں شریک ہوتے ہیں اور لوگوں کی دینی رہنمائی کا فریضہ احسن انداز سے سر انجام دیتے ہیں ۔

