مرکز ابراہیم علیہ السلام علی ٹاؤن فیصل آباد

جامع مسجد

گرین ٹائون فیصل آباد سے ملحق اراضی میں ایک بزرگ نے چھ کنال کا قطعہ اراضی ٹرسٹ کے نام وقف کیا ہے جس میں باہمی مشاورت سے درج ذیل منصوبہ جات کا  پروگرام تشکیل دیا گیا ہے

اس علاقے میں دوسری کوئی مسجد موجود نہیں ہے مقامی آبادی اور دیگر ملحقہ نئی سکیموں کے باسیوں کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک مناسب جامع مسجد کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے۔جس میںجماعت اور جمعہ کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری ہے۔ اور مقامی آبادی کے تقریباً 100 طلبہ وطالبات صبح وشام ناظرہ قرآن کی تعلیم بھی حاصل کر رہے ہیں۔

شعبہ تحفیظ القرآن

ہونہار پرائمری پاس طلبہ کے لیے مرکز ابراہیم میں شعبہ حفظ کا انتظام کیا گیا ہے ۔ جس میں ماہر قراء کرام کی زیر نگرانی قواعد تجوید کے عین مطابق حفظ کا انتظام ہے ، بچوں کی دینی واخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔علاوہ ازیں حلقہ تحفیظ کے طلبہ کے لیے سکول کی تعلیم کا باقاعدہ اہتمام ہے۔

فری ڈسپنسری

یہاں کی مقامی آبادی زیادہ تر غریب ومسکین لوگوں پر مشتمل ہے ان کی سہولت کے لیے ایک فری ڈسپنسری چلانے کا پروگرام ہے الحمد للہ شعبہ تحفیظ القرآن اور ڈسپنسری کے لیے 6 کمروں پر مشتمل بلاک مکمل ہو چکا ہے۔

Need Help? Chat with us