شعبہ لائبریریز
مرکزی کتب خانہ
اس لائبریری میں عربی ، اردو اور انگریزی زبانوں میں ہزاروں کتابوں کا گراں مایہ ذخیرہ موجود ہے جس سے درجہ تخصص کے اساتذہ وطلبہ کے علاوہ عام پڑھے لکھے افراد ، نوجوان طلبہ اور مختلف موضوعات پر تحقیق کرنے والے سکالرز بھرپور استفادہ کرتے ہیں اس لائبریری کے لیے ہر سال کم وبیش دو لاکھ مالیت کی کتابیں خریدی جاتی ہیں ۔ جگہ کی قلت کی بنا پراشد ضرورت ہے کہ اس کی عمارت میں توسیع کی جائے اور علمی مراجع کا اضافہ ہو۔
ڈیجیٹل لائبریری
جدید دور کے تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے اس کا قیام عمل میں لایاگیا۔ یہ لائبریری سینکڑوں نادر عربی اور اسلامک سافٹ وئیر پرمشتمل ہے، ملک بھر میں یہ بہت بڑا ذخیرہ اسی لائبریری کے توسط سے پہنچا ہے۔ دینی وعلمی موضوعات کی سی ڈیز کا یہ نادر مجموعہ شاید ہی کسی اور جگہ دستیا ب ہو ۔ اس سے طلبہ و اساتذہ کے علاوہ دیگر محققین بھی فائدہ اٹھاتے ہیں ۔