مدرسہ محمدیہ بنات الاسلام فیصل آباد

مدرسہ محمدیہ

گلستان کالونی سے ملحق علاقہ محلہ شریف پورہ میں یہ مدرسہ عرصہ دراز سے قائم ہے جو ایک درد مند جماعتی بزرگ محمد ابراھیم صاحب کی مخلصانہ کاوشوں کا نتیجہ ہے، علاقے میں بچیوں کی دینی تعلیم و تربیت کا ایک اہم مرکز ہے جہاں پر بچیوں کے لیے ناظرہ ، حفظ و تجوید اور علوم اسلامیہ میں وفاق المدارس السلفیہ کے نصاب کے مطابق تعلیم و تربیت کا اہتمام ہے ۔ سینکڑوں طالبات اس سے فیض یاب ہو چکی ہیں۔

            اس وقت مدرسہ پانچ مرلے کی پرانی عمارت میں کام کر رہا ہے جو عمارت اب بہت شکستہ ہو چکی ہے، مدرسہ کی وسعت کے لیے ایک وسیع پلاٹ اور جدید عمارت کی اشد ضرورت ہے تا کہ اس علاقے میں طالبات کے لیے ایک مثالی مدرسہ اور سکول قائم کیا جا سکے جس کے لیے اہل خیر کی خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ 

Need Help? Chat with us