الدراسات العلیا

مرکزالدراسات العلیا

پاکستان کے دینی اور سلفی مدارس میں عرصہ دراز سے سے ایک ایسے ادارہ کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی جو ماہرین اساتذہ،تربیت یافتہ دعاۃ اور مبلغین اور کہنہ مشق مصنفین کی کھیپ تیار کر سکے۔ الحمدللہ مرکز الدراسات العلیا نے بقدرِاستطاعت اس علمی خلا کو پُر کرنے کی کوشش کی ہے جہاں پراعلیٰ تعلیمی و تربیتی نظام کے ساتھ ساتھ طلباء کی کفالت کا بھی معقول بندوبست ہے ۔یہ مرکز دینی مدارس اور جامعات سے فارغ التحصیل طلباء کی علمی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان میں تحقیق و تصنیف کی مہارت پیدا کرنے کے لیے اسلامی علوم میں تخصص  کا اہتمام کررہا ہے۔

            مرکز الدراسات العلیا میں تعلیم کاآغاز 22 جولائی 1995ء بمطابق۱۴۱۵ ھ سے ہوا اور اب تک اپنے مشن کو بطریقِ احسن جاری وساری رکھے ہوئے ہے جس سے اب تک علماء کی دس ٹیمیں( دفعات)  فراغت پاچکے ہیں۔ جن کی تعداد200سے متجاوز ہے۔ فارغ ہونے والے تمام علماء بفضل اللہ تعالی اس ملک کے طول وعرض اور مختلف ممالک میں تعلیم و تدریس اور دعوت وتحقیق کے میدان میں برسر پیکار ہیں کتاب وسنت کی نشرو اشاعت میں انکی مساعی جمیلہ کے بہت عمدہ اثرات محسوس کئے جا رہے ہیں۔

Need Help? Chat with us