فہم قرآن کورسز
فہم قرآن
التربیہ انٹرنیشنل ٹرسٹ کے تحت یہ شعبہ بھی مصروف عمل ہے اور مختلف مواقع پر مختصراور ایڈوانس کورسز بھی جاری رہتے ہیں۔ جس سے مرد وخواتین اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز،وکیل، تاجرز ،انجنیئرز، ملازمین ،اساتذہ اور طالب علم مستفید ہوتے ہیں۔ ان کورسز سے مستفید ہونے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔
ان کورسز کا مقصد عوام الناس کو اپنے رب کے قریب کرنا، قرآن وحدیث سے ان کا تعلق مضبوط کرنا، ان کے عقیدہ کی اصلاح کرنا، انہیں دین حنیف کے ساتھ جوڑنا ہے،تاکہ وہ خالص وحی الہی کے صاف شفاف چشمے سے سیراب ہوکر دنیا وی اور اخروی زندگی میں کامیاب ہوں۔